انجینئرنگ کالجس میں 56 ہزار 46 امیدواروں کو داخلے

91 کالجس میں صد فیصد داخلے مکمل ، آئندہ ماہ قطعی کونسلنگ
حیدرآباد ۔ 29 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : انجینئرنگ کالجس میں پہلے مرحلے کے داخلوں میں 56,046 طلبہ کو داخلہ ملا ہے ۔ 91 کالجس میں صد فیصد داخلے کا عمل مکمل ہوگیا ہے ۔ 15 جولائی کے بعد دوسرے اور آخری مرحلے کی کونسلنگ منعقد ہونے کا امکان ہے ۔ ریاست کے 197 انجینئرنگ کالجس میں 70 فیصد کنوینر کوٹہ کے تحت 64,300 نشستیں دستیاب ہیں جس کے لیے پہلے مرحلے کی کونسلنگ میں 56,046 طلبہ کو داخلے ملنے کا داخلوں کا جائزہ لینے والے کیمپ آفیسر سرینواس نے انکشاف کیا ہے ۔ تلنگانہ ایمسیٹ میں 106058 امیدواروں کو داخلوں کے لیے اہل قرار دیا گیا ۔ سرٹیفیکٹ ویری فیکشن کے لیے 64,402 طلبہ رجوع ہوئے جن میں 63,588 طلبہ نے ویب آپشن کا انتخاب کیا ۔ جس میں 7347 طلبہ داخلے سے محروم رہے ۔ انجینئرنگ کے ساتھ بی فارمیسی ، فارماڈی کی نشستوں کو ملا لیا جائے تو جملہ 309 کالجس میں 67,698 دستیاب ہیں تاہم 56,241 نشستیں پر ہوئی ہیں ۔ مزید 11,457 نشستیں خالی ہیں ۔ ریاست کے 309 انجینئرنگ ، بی فارما ، ڈی فارما کالجس کے کنوینر کوٹہ میں داخلوں کا عمل شروع ہوا ہے ۔ پہلے مرحلے کی کونسلنگ میں 91 ایسے کالجس ہیں جہاں صد فیصد نشستوں پر داخلے ہوئے ہیں ۔ 22 برانچس میں 100 فیصد نشستوں پر بھرتی ہوئی ہے ۔ 9 برانچس میں نشستیں بچ گئی ہیں ۔ 12 ایسے کالجس ہیں جہاں 50 سے کم داخلے ہوئے ہیں ۔ مزید 4 کالجس ایسے ہیں جہاں 10 سے کم داخلے ہوئے ہیں ماباقی نشستوں پر بھرتی کے لیے آخری مرحلے کی کونسلنگ آئندہ ماہ منعقد کرنے کے امکانات ہیں ۔ آئی آئی ٹی ، این آئی ٹی ، تھرپل آئی ٹی ، میں داخلوں کا عمل آخری مرحلے میں پہونچ کا ہے ۔ اس کے بعد ہی ایمسیٹ کونسلنگ کا آخری مرحلہ منعقد کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔ بہت جلد داخلوں کا جائزہ لینے والی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا ۔ جس میں آخری مرحلے کی کونسلنگ کے ساتھ ساتھ انجینئرنگ کلاس کے آغاز کی قطعی تاریخ کا بھی فیصلہ کیا جائے گا ۔۔