رینک کی بنیاد پر ترجیح ، دکن ریڈیو پر ایم اے حمید کے جوابات
حیدرآباد ۔ 13 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : ویب کونسلنگ میں کالجس کے انتخاب کے ترجیح اور ویب آپشن کے بعد سیٹ کا الاٹمنٹ رینک کے لحاظ سے ہوتا ہے ۔ ترجیحی بنیاد پر نہیں ہوگا ۔ ایمسیٹ انجینئرنگ کی ویب آپشن کے بعد سیٹ الاٹمنٹ 16 جولائی کو ہوگا ۔ جب کہ 14 جولائی کو بی ایڈ کی سیٹ الاٹ کی اطلاع ویب سائٹ پر اور موبائل نمبر پر دے دی جائے گی ۔ ان معلومات کو دکن ریڈیو 107.8 کے راست نشریہ پروگرام میں ایم اے حمید نے دن بھر ریکارڈ کیے گئے سوالات کے علاوہ اسٹوڈیو میں راست سوالات کے جوابات بھی دئیے ۔ ایمسیٹ کی بی فارمیسی ، انٹر میڈیٹ بی پی سی گروپ کے لیے 15 جولائی سے اسنادات کی تصدیق شروع ہورہی ہے اور ایمسیٹ II کے میڈیکل انٹرنس کے نتیجہ کے بعد رینک بھی دے دئیے گئے ۔ مس منجو نے راست سوالات کو بھی شامل کیا ۔ محمد منیر نے پروگرام کو مرتب کیا ۔ کئی شکوک کو جوابات کے ذریعہ دور کیا گیا ۔ آخر میں منجو آر جے نے شکریہ ادا کیا ۔۔