نیشنل ہائی ویز اتھاریٹی میں ڈپٹی منیجرس کی 40 جائیدادیں خالی
حیدرآباد ۔ 27 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : نیشنل ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا ( ین ایچ اے آئی ) کو سیول شعبہ میں خالی ڈپٹی منیجرس کی جائیدادوں کی بھرتی کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں مطلوب ہیں۔ ین ایچ اے آئی منسٹری آف روڈس ، ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز کے زیر اہتمام خدمات انجام دینے والا ادارہ ہے ۔ ڈپٹی منیجر ( ٹکنیکل ) کی جملہ 40 خالی جائیدادیں ہیں ۔ جن میں جنرل 19 ، او بی سی 11 ، یس سی 7 ، یس ٹی 3 ، قابلیت کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی سے سیول انجینئرنگ میں بی ای / بی ٹیک میں کامیاب ہوں جو گیٹ اسکور رکھتے ہوں اور امیدواروں کی عمر 28 اکٹوبر 2017 تک 30 برس کے اندر ہوں ، یس سیز کو15 برس اور بی سیز کو 13 برس عمر کی چھوٹ ہوگی ۔ جب کہ پی ایچ سی امیدواروں کو 10 برس عمر کی چھوٹ ہوگی اور پے اسکیل 15,600 ۔ 39,100 روپئے ہوگا ۔ علاوہ ازیں گریڈ پے 5,400 روپئے ادا کیا جائے گا ۔ انتخاب کیٹ اسکور ، انٹرویو کے ذریعہ ہوگا ۔ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 28 اکٹوبر اور ویب سائٹ مندرجہ ذیل ہے www.nhai.org ۔۔