حیدرآباد۔ 13 جولائی (سیاست نیوز) حیات نگر علاقہ میں انجنیئرنگ کالج کے طالبعلم نے اقدام خودکشی کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ فیس ری ایمبرسمنٹ میں تاخیر اور کالج انتظامیہ کی مبینہ ہراسانی سے دلبرداشتہ 25 سالہ مہیندر نے اقدام خودکشی کی ۔ نورا انجنیئرنگ کالج حیات نگر کے طالبعلم نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔