نئی دہلی ۔ 15 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج انجینئروں سے اپیل کی کہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قوم کی خدمت کریں اور ملک میں انجینئرنگ کو ’’عالمی معیار‘‘ کی بنائیں۔ ایم ویسویسورایا کی یوم پیدائش کے موقع پر وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ’’اختراعیت، سخت محنت اور جانفشانی سے تحقیق کے ذریعہ ہمارے انجینئرس نے ہماری قوم کو پروان چڑھانے میں غیر معمولی رول ادا کیا ہے۔ میری تمنا ہے کہ ہمارے انجینئرس بہترین کام کریں اور ساتھ ہی ان سے اپیل کی کہ اپنی ہنرمندی کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے ہماری اپنی قوم کی خدمت کریں اور ہماری انجینئرنگ کو عالمی معیار پر لے جائیں‘‘۔بھارت رتن کے اعلیٰ ترین اعزازی یافتہ ویسویسورایا کو اس شعبہ میں نقیب مانا جاتا ہے اور اس دن کو ان کے اعزاز میں منایا جاتا ہے۔