نئی دہلی۔26 جون (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں اسپورٹس کے فروغ کیلئے حکومت کے شروع کردہ قومی پروگرام ’’کھیلو انڈیا‘‘ میں ملک کے واحد اتھلیٹکس ورلڈ چمپین میڈل یافتہ انجو بابی جارج اور بیڈمنٹن کے قومی چیف کوچ پولیلہ گوپی چند کو ارکان کی حیثیت سے شامل کیا گیا ہے۔ اسپورٹس سیکریٹری راجیو یادو کی قیادت میں تشکیل شدہ سات رکنی کمیٹی میں دونوں شامل کئے گئے ہیں۔