حیدرآباد۔/16مارچ، ( سیاست نیوز) حسینی علم کے گولہ کھڑکی علاقہ میں آج ا س وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب رکن پارلیمنٹ سکندرآباد مسٹر انجن کمار یادو کے فرزند اروند کمار یادو نے پولیس کانسٹبل پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا۔بتایا جاتا ہے کہ کل منعقد ہونے والے ہولی تہوار کے سلسلہ میں اروند کمار یادو علاقہ دودھ باؤلی میں اپنے 20تا25حامیوں کے ہمراہ سڑک کے بیچ کھڑے ہوئے تھے جس پر پولیس نے اعتراض کیا۔ اروند اور کانسٹبل ومشی کے درمیان بحث و تکرار ہوئی جس کے نتیجہ میں رکن پارلیمنٹ کے فرزند نے پولیس کانسٹبل پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگیا۔پولیس نے کانسٹبل کی شکایت پر ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔