نرمل۔/23جنوری، ( فیکس ) اشفاق الرحمن انصاری معتمد نشرو اشاعت انجمن پاسبان اردو نرمل کی اطلاع کے مطابق انجمن کا ماہانہ طرحی و غیر طرحی مشاعرہ بہ طرح ’’ ہوا کچھ رُخ بدلتی جارہی ہے‘ ( قافیہ : جا ) بتاریخ 24جنوری بروز اتوار پنشن ہاوز ( احاطہ تحصیل آفس ) نرمل میں 9بجے شب صدر انجمن ڈاکٹر ہادی منزہ کی صدارت میں منعقد ہوگا۔ جس میں مقامی مدعو شعراء اپناتازہ کلام پیش کریں گے۔ اہل ذوق حضرات سے بہ پابندی وقت زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔