انجنیئرنگ کالج کی تعمیر کا مطالبہ

تانڈور ۔ 22اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تانڈور میں انجنیئرنگ کالج کے قیام کی منظوری کے سرکاری اعلان کرنے پر زور دیتے ہوئے ایک یادداشت مسٹر محمد صاحب حسین افسر چیرمین ریڈرس فورم تانڈور نے ڈاکٹر پی مہندر ریڈی وزیر ٹرانسپورٹ کو دی ۔ معزز رکن اسمبلی تانڈور و وزیر موصوف نے تیقن دیا اور اس بات پر زور دیا کہ کوئی مقامی ایجوکیشن کمیٹی ارادہ ظاہر کرے تو اسے اجازت نامہ ضرور دلائیں گے ‘ ان کا اشارہ پیوپلس کالج تانڈور کی ودیا وکاس کمیٹی سے تھا ۔