انجمن پاسبان اردو نرمل کے مشاعرہ کا انعقاد

نرمل ۔ 13مئی ( ذریعہ فیاکس) اشفاق الرحمن انصاری معتمد نشر و اشاعت انجمن پاسبان اردو نرمل کی اطلاع کے بموجب انجمن کا طرحی و غیر رحی مشاعرہ ’’ یہ دریا ہے مگر ٹہرا ہوا ہے ‘‘ ( قافیہ : ٹہرا ) مورخہ 12مئی بروز جمعرات پنشن ہاؤز احاطہ تحصیل آفس نرمل میں بصدارت ڈاکٹر ہادی منزہ ‘ رات 9:30 بجے منعقد ہوا ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شکیل احمد اور ہارون رشید نے شرکت کی ۔ مشاعرہ کا آغاز ماجد نثار کی تلاوت کلام پاک اور تجمل حسین تجمل کی نعت شریف سے ہوا ۔ ڈاکٹر زبیر قمر ؔ ‘ دیگلور کا مرسلہ کلام انور احمد انور اور ڈاکٹر منیب حنفی کا کلام عسکر نرملی نے پیش کیا ۔ مدعو شعراء ڈاکٹر ہادی منزہؔ ‘ ماجد نثار ‘ انور احمد انور ؔ ‘ عسکر نرملی ‘ اشفاق الرحمن انصاری ‘ اظہر کورٹلوی ‘ تجمل حسین تجمل ؔ ‘ افضل افسر اور فہیم انصاری تاثر نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا ۔ نظامت کے فرائض اشفاق الرحمن انصاری نے انجام دیئے ۔ رات دیر گئے انور احمد انور کے شکریہ پر مشاعرہ کا اختتام عمل میں آیا ۔ انجمن کے اگلے مشاعرہ کیلئے طرح مصرعہ ’’ ہے روشنی کا رشتہ بھی اب تیرگی کے ساتھ ( قافیہ : تیرگی) دیا گیا ہے جو مورخہ 3جون 2016کو منعقد ہوگا ۔ بیرونی شعراء سے التماس ہے کہ وہ اپنا طرحی کلام ڈاکٹرہادی منزہ سرومحل (مدینہ کالونی ) نرمل کے پتہ پر ارسال کریں ۔