انجمن پاسبان اردو نرمل کے مشاعرہ کا انعقاد

نرمل۔28اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اشفاق الرحمن انصاری معتمد نشر و اشاعت انجمن پاسبان اردو نرمل کی اطلاع کے مطابق انجمن کا طرحی و غیر طرحی مشاعرہ بطرح ’’ میں اقیبولی کومنانے کا ہنر رکھتا ہوں‘‘ ( قافیہ ‘ ہنر) مورخہ 27اکٹوبر 2015ء رات 9:30 بجے پنشن ہاؤز( احاطہ تحصیل آفس ) نرمل میں ڈاکٹر ہادی منزہ ؔ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے محمدعبدالستار موظف ایم پی ڈی او‘ وسیم الرحمن سراجی اور حبیب بن علی شریک تھے ۔ وسیم الرحمن سراجیکی تلاوت کلام پاک اور عسکر نرملی کی نعت شریف کے بعد مشاعرہ کے باقاعدہ آغاز سے قبل ڈاکٹر زبیر قمر ( دیگلور‘ مہاراشٹرا) کا مرسلہ کلام عسکر نرملی نے اور ابرار عالم ( عادل آباد) کا مرسلہ کلام اشفاق الرحمن انصاری نے پیش کیا ۔ مہمان شاعر ایم اے ہادی ( عادل آباد) کے علاوہ میزبان شعراء ڈاکٹر ہادی منزہؔ‘ انوراحمد انورؔ ‘ عسکرؔ نرملی ‘ اشفاقؔ الرحمن انصاری‘ اظہرؔ کورٹلوی ‘ شاکر نرملی ‘ تجمل حسین تجمل ‘ چندو لال سریواستو اور محسن بن محمد نے کلام سنایا ۔ نظامت کے فرائض اشفاق الرحمن انصاری نے انجام دیئے ۔ رات دیر گئے انور احمد انور کے شکریہ پر مشاعرہ کا اختتام عمل میںآیا ۔ انجمن کا اگلا مشاعرہ مورخہ 20نومبر 2015ء کو منعقد ہوگا جس کیلئے طرح مصرعہ ’’ درخت کاٹ کے سایہ تلاش کرتا ہے‘‘ ( قافیہ ۔ سایہ) دیا گیا ہے ۔ بیرونی شعراء اپنا کلام ڈاکٹر ہادی منزہ ‘مدینہ کالونی نرمل کے پتہ پر بھیج سکتے ہیں ۔