انجمن پاسبان اردو نرمل کے مشاعرہ کا انعقاد

نرمل ۔ 13 ۔ نومبر ( فیاکس ) اشفاق الرحمن انصاری معتمد نشر و اشاعت کی اطلاع کے بموجب انجمن پاسبان اردو نرمل کا ماہانہ طرحی و غیرطرحی مشاعرہ کا بتاریخ 10 نومبر دفتر جماعت اسلامی نرمل پر انور احمد انور کی صدارت میں انعقاد عمل میں آیا ۔ جناب عبدالستار موظف ایم پی ڈی او اور حسن بن محمد موظف نائب تحصیلدار مہمانان خصوصی تھے ۔ مشاعرہ کا آغاز ماہر نرملی کی تلاوت کلام پاک ، عبدالماجد نثار کی حمد باری تعالی اور مہمان شاعر غازی صلاح الدین غاری کی نعت پاک سے ہوا ۔ طرح مصرعہ ’’ تمہیں نکال کے دیکھا تو سب خسارہ ہے ‘‘ پر مہمان شعراء جمیل نظام آبادی ، غازی صلاح الدین غازی ، کھٹ پٹ بھینسوی کے علاوہ میزبان شعراء عبدالماجد نثار ، انور احمد انور ، عقیل اسعد ، اشفاق الرحمن انصاری ، عسکر نرملی ، اظہر کورٹلوی ، ماہر نرملی ، تجمل حسین تجمل اور محسن بن محمد نے کلام پیش کیا ۔ تجمل حسین نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔ انجمن کا اگلا مشاعرہ 19 ڈسمبر بروز جمعہ منعقد ہوگا ۔ جس کیلئے طرح ’’ اپنے دامن کا بھی جائزہ لیجئے ‘‘ ( جائزہ : قافیہ ) دی گئی ہے ۔ بیرونی شعراء اپنا مرسلہ کلام انور احمد انور ، پنشن ہاوز ( احاطہ تحصیل آفس ) نرمل کے پتہ پر بھیج سکتے ہیں۔