انجمن پاسبان اردو نرمل کا مشاعرہ

نرمل ۔ 6 ۔ نومبر ( ذریعہ فیاکس ) اشفاق الرحمن انصاری معتمد نشر و اشاعت انجمن پاسبان اردو نرمل کی اطلاع کے مطابق انجمن کا طرحی و غیرطرحی مشاعرہ بطرح ’’ تمہیں نکال کے دیکھا تو سب خسارہ ہے ( خسارہ : قافیہ ) بتاریخ 10 نومبر بروز پیر دفتر جماعت اسلامی ، عقب مدینہ ہوٹل ، قدیم بس اسٹانڈ نرمل پر رات ٹھیک 9 بجے منعقد ہوگا جس میں مہمان شعراء جمیل نظام آبادی ، غازی صلاح الدین ( عادل آباد ) ، کھٹ پٹ بھینسوی ( مزاحیہ شاعر ) کے علاوہ مقامی مدعو شعراء تازہ کلام پیش کریں گے ۔ اہل ذوق حضرات سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں بہ پابندی وقت شرکت کی خواہش کی جاتی ہے ۔