انجمن ترقی اردو گلبرگہ کا ادبی اجلاس

گلبرگہ۔28اگست ( راست) ڈاکٹر انیس صدیقی معتمد انجمن کی اطلاع کے بموجب انجمن ترقی اردو ہند ( شاخ) گلبرگہ کے زیراہتمام ماہانہ ادبی اجلاس اتوار 30اگست ‘11بجے دن بمقام خواجہ بندہ نواز ایوان اردو انجمن کامپلکس منعقد ہوگا ۔ اس ادبی اجلاس میںجناب سراج وجہی ترانداز اپنا افسانہ ‘ جناب قاضی انور اپنا کلام اور جناب مشتاق احمد سہروردی مزاحیہ مضمون پیش کریں گے ۔اس موقع پر جناب حامد اکمل مدیر عالمی شمع اظہار خیال کریں گے ۔ اس محفل کی صدارت پروفیسر حمید سہروردی کریں گے ۔ ادب دوست سے اس اجلاس میں شرکت کی درخواست کی گئی ہے ۔