گمبھی راؤ پیٹ /30 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) انجمن باہمی امداد ضلع کریم نگر کسانوں کے معاشی استحکام کیلئے کوشاں ہے ۔ ضرورت مند کسانوں کو انجمن باہمی امداد کے ذریعہ معمولی شرح سوسد پر قرض فراہم کئے گئے ۔ قرض حاصل کرنے والے کسانوں کو چاہئے کہ وہ حاصل کردہ قرضوں کو وقت مقررہ پر واپس کردیں ۔ ان خیالات کا اظہار صدرنشین انجمن باہمی امداد ضلع کریم نگر کونڈوری راویندر راؤ نے کیا جو آج یہاں انجمن کے سہ ماہی اجلاس کو مخاطب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے کسانوں نے کہا کہ وہ ادارہ کی جانب سے دی جانے والی تمام تر سہولیات سے استفادہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی ترقی سے ہی ملک کی ترقی ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ برقی کٹوتی کیلئے سب کسانوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں انجمن کے ذریعہ آم کی پیداوار ، کپاس کی پیداوار میں اضافہ کیلئے کسانوں میں شعور بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گمبھی راؤ پیٹ میں واقع بینک کے ذریعہ حاصل کردہ لون معاف کردیا جارہا ہے ۔ جس کے تحت سینکڑوں کسانوں کا تقریباً تین کروڑ 90 لاکھ روپئے بطور لون قرض معاف ہوجانے کے امکانات ہے ۔