جگتیال 13 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال میں بلدیہ چیرپرسن نے مختلف سرکاری مدارس کا ایم ای او اور بلدیہ کمشنر ڈپٹی انجینئر اور اسسٹنٹ انجینئر کے ہمراہ دورہ کرتے ہوئے انجذابی گڑھے کھدوانے کے لئے ترغیب دلائی اور جگہ کی بھی نشاندہی کی۔اس موقع پر نیو ہائی اسکول ہیڈ ماسٹر ایم دنیش کمار ، فورم ہائی اسکول ہیڈ ماسٹر محمد اشفاق خان اور دیگر موجود تھے۔