انتہائی شدت اختیارکرسکتاہے طوفان ’فانی‘- محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے بعد کیرالا اوراڈیشہ میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا۔

طوفان ’ فانی‘ اڈیشہ کے ساحلی پرٹکرانے سے پہلے انتہائی شدت اختیارکرسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ٹویٹ کرکے اس بات کی جانکاری دی ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشگی خبر کے بعد ہندوستانی کوسٹ گارڈ سمیت اڈیشہ، کیرالا کو ہائی الرٹ پررکھاگیاہے ۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جنوبی ۔ مشرقی خلیج بنگال میں شمال۔ مغرب کی جانب 16 کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتار سے آگے بڑھاہے۔ اور آئندہ 24 گھنٹوں میں طوفان ’فانی‘ انتہائی شدت اختیارکرسکتاہے۔ امکان ہے کہ 1مئی کو شام میں طوفان ’فانی‘ اڈیشہ کے ساحل سے ٹکرائےگا۔

وہیں دہلی میں کل قومی ڈیزاسٹرمنیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوس ۔ کابینی سکریٹری کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں ’فانی‘ طوفان کے پیش نظر پیدا صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ تمل ناڈو، آندھرا پردیش، اڈیشہ اور مغربی بنگال کےچیف سکریٹریوں / پرنسپل سکریٹریوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میٹنگ میں حصہ لیا۔ مختلف مرکزی وزارتوں اور متعلقہ ایجنسیوں کےسینئر اہلکار بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

ریاستوں اور مرکز کے افسرا ن نے میٹنگ میں کہا کہ اس طوفان کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ہم پوری طرح تیار ہیں۔ ریاستی حکومتوں نے ماہی گیروں سے کہا ہے کہ وہ خراب موسم کے پیش نظر سمندر میں نہ جائیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مچھلیوں کے افزائش نسل کا موسم ہونےکی وجہ سے بھی مچھلی کے شکار کرنے پر 14 جون تک پابندی ہے۔ ریاستی حکومتوں سے اس پابندی پر سختی سے نفاذ کرنے کا حکم دیا ہے۔ حکام نے بتایا کمیٹی کی میٹنگ وزیراعظم کے گائڈ لائنس پر ہوئی ہے اور وہ خود صورت حال پر باریکی سے نظر رکھ رہے ہیں۔