حیدرآباد۔/4جنوری، ( راست ) حسینی علم کی مشہور و معروف شخصیت جناب عبدالحمید قریشی المعروف چنو بھائی ولد جناب محمد پہلوان کا مختصر علالت کے بعد بعمر 80 سال 4 جنوری بروز جمعہ کو بعد مغرب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 5 جنوری بروز ہفتہ کو بعد نماز ظہر جامع مسجد چوک میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان تکیہ دال منڈی نزد مسلم جنگ پُل میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9966595283 یا 9701786337 پر ربط کریں۔ مرحوم ، جناب محمد جعفر عرف لڈو بھائی کے بڑے بھائی تھے۔