انتقال

حیدرآباد۔/26 ڈسمبر، ( راست ) ڈاکٹر نسرین سلطانہ بہری کلینک تاڑبن کا آج بعد نماز مغرب حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا۔ ڈاکٹر نسرین سلطانہ حضرت محدث دکن عبداللہ شاہ صاحب ؒ کی نواسی تھیں۔ نماز جنازہ کل 27 ڈسمبر بعد نماز عصر مسجد صدیق اکبر تاڑبن قریب کالا پتھر پولیس اسٹیشن میں ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ حضرت عبداللہ شاہ صاحب ؒ مصری گنج میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7675883403 ، 9849224430 پر ربط پیدا کریں۔

٭ محترمہ بدر النساء بیگم زوجہ عبدالمقیت خان مرحوم کا 25 ڈسمبر بروز منگل انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد بلال ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین عیدی بازار میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک فرزند محمد عبدالخلیق خان اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 8790371259 پر ربط کریں۔