حیدرآباد۔ 24 ڈسمبر (راست) محترمہ سیدہ ممتاز پیرانی زوجہ جناب سید خواجہ معین الدین قادری مرحوم زمیندار عیناپور وقارآباد کا بروز اتوار 23 ڈسمبر کو انتقال ہوگیا۔ تدفین بعد نماز عشاء بارگاہ ظہورالحق پہاڑی شریف میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 25 ڈسمبر بعد نماز عصر اللہ مسجد کشن باغ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9703391682 یا 9885729412 پر ربط کریں۔
۰۰۰ محترمہ جیلانی بیگم زوجہ جناب محمد یوسف مرحوم کا کل 23 ڈسمبر بروز اتوار کی رات 11 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 24 ڈسمبر بروز دوشنبہ بعد نماز ظہر مسجد درگاہ حضرات یوسفینؒ، نامپلی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ حضرات یوسفینؒ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 25 ڈسمبر بروز منگل کو بعد نماز عصر مسجد درگاہ حضرات یوسفینؒ نامپلی میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں ایک فرزند محمد اسد اور تین دختران شامل ہیں۔ مزید معلومات فون نمبر 8019552071 پر ربط کریں۔
۰۰۰ جناب شیخ حسین بن عبدالمجید باوزیر عرف حسین ڈٹا کا 24 ڈسمبر کی صبح اِنتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد عصر جامع مسجد بارکس میں ادا کی گئی اور تدفین بارکس بڑے قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 25 ڈسمبر کو بعد نماز ظہر جامع مسجد بارکس میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9642921580 یا 9700212406 پر ربط کریں۔