حیدرآباد ۔ 20 ۔ دسمبر : ( راست ) : محترمہ ڈاکٹر ثمینہ حمید زوجہ ڈاکٹر محمد عبدالحمید ریٹائرڈ ڈپٹی ڈائرکٹر انیمل ہسبنڈری کا مختصر علالت کے بعد 20 دسمبر کو صبح 10 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد محمودیہ بدویل راجندر نگر میں بعد نماز جمعہ 21 دسمبر کو ادا کی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9490054545 ۔ 9133140150 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید وقار مہدی رضوی ولد جناب محمد ناصر رضوی کا 18 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ و تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 20 دسمبر عبادت خانہ حسینی میں منعقد کی گئی ۔ مولانا سید وحید الدین حیدر جعفری (اخباری ) نے خطاب کیا ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9246340692 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ عباسی بیگم المعروف کنیز عباسی بنت نواب جعفر علی خاں موسوی مرحوم اہلیہ جناب ولایت مصطفی علی ناصری حال مقیم لندن کا کل دوپہر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں مولانا مہدی علی ہادی کی امامت میں ادا کی گئی اور تدفین کل رات احاطہ سالار جنگ دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 21 دسمبر 4 ساعت عصر عاشور خانہ حسنین گول چمن نور خاں بازار مقرر ہے ۔ مولانا سید منتظر مہدی خطاب کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849769545 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ سیدہ منی بیگم بنت جناب میر جمال علی عابدی مرحوم و اہلیہ سید خورشید حسین زمیندار کا 19 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا نے پڑھائی اور تدفین جامع مسجد تارامتی پیٹ ، حیات نگر ، رنگاریڈی ، ضلع میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 21 دسمبر 3 بجے دن چھلہ مولا علی تارا متی پیٹ ، حیات نگر میں مقرر ہے ۔ مولانا علی مرتضی بیان کریں گے ۔ پسماندگان میں شوہر ، دو فرزندان بشمول سید دلاور حسین اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9390973219 ۔ 9177684218 پر ربط کریں ۔۔