حیدرآباد ۔ 19 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب سید یوسف ( عرف ماموں ) کا علالت کے بعد 18 دسمبر کی صبح انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز عصر تدفین زہرا بی کی درگاہ کے قبرستان عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 20 دسمبر بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8801007262 ۔ 8686393233 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب مرزا صادق علی بیگ ولد جناب مرزا صدیق علی بیگ مرحوم کا 18 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین قبرستان چادر گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 20 دسمبر کو بعد نماز عصر مسجد فتح اللہ بیگ نزد ریلوے اسٹیشن یاقوت پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9393831183 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ آمنہ بیگم زوجہ جناب خواجہ احمد علی مرحوم وظیفہ یاب صدر مدرس بنت جناب سید جان مرحوم دیور کنڈہ ، ضلع نلگنڈہ حال مقیم نوری نگر بنڈلہ گوڑہ کا 18 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین بڑا قبرستان دیور کنڈہ ضلع نلگنڈہ میں 19 دسمبر کو عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9866327817 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید عبدالسلام عرف (سلیم ) ولد جناب سید عبدالحفیظ کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد محی الدین النساء بیگم نیو ملک پیٹ میں ادا کی جائے گی اور تدفین مسجد عباد اللہ متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9701176679 ۔ 9392427170 پر ربط کریں ۔۔