انتقال

حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( راست ) : شیعہ عالم دین و خطیب مولانا سید علی نقی نجفی متولی و امام جماعت مسجد جعفری کوٹلہ عالیجاہ کا آج انتقال ہوگیا ۔ علماء و ذاکرین ، ماتمی انجمنوں و گروہان کے صدور و اراکین عہدیدار ، مرثیہ خواں ، نوحہ خواں ، بلا لحاظ مذہب وملت معزز شخصیتوں نے مرحوم کی قیام پہنچ کر آخری دیدار کیا ۔ پسماندگان میں مولانا کے بھانجے مولانا سید لقمان حسین موسوی سے اظہار تعزیت کیا ۔ جلوس جنازہ مسجد جعفری سے 19 دسمبر بروز چہارشنبہ 10 بجے صبح الاوہ سرطوق روانہ ہوگا ۔ مولانا آغا سید ابراہیم الموسوی الجزائری کی امامت میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئے گی ۔ مجلس زیارت بعد نماز جمعہ مسجد جعفری میں مقرر ہے ۔ مولانا لقمان موسوی خطاب کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849021754 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( راست ) : امیر علی مرزا ابن ببر علی مرزا مرحوم کا انتقال ہوا ۔ جن کی میت ان کے مکان اولڈ ملک پیٹ سے اٹھائی گئی ۔ الاوہ سرطوق مبارک دائرہ حضرت محمد میر مومن میں نماز جنازہ جناب مہدی علی ہادی کی اقتدا میں ہوئی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن قبلہ سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 20 دسمبر چار ساعت عصر بمقام عبادت خانہ حسینی دارالشفاء مقرر ہے ۔ مولوی مہدی علی ہادی بیان کریں گے ۔ پسماندگان میں 2 فرزندان ، 2 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9985721643 ۔ 9618030396 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ الحاجہ و زوارہ فخر النساء بیگم بنت جناب میر حمایت علی طباطبائی اہلیہ جناب میر طفیل علی موسوی مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ تدفین احاطہ مسجد امامیہ طمہاسپ خاں پورہ میں عمل میں آئی ۔ نماز جنازہ مولانا آغا ابراہیم الجزائری کی اقتداء میں ہوئی ۔ مجلس زیارت 20 دسمبر بعد نماز ظہر مسجد امامیہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں 6 فرزندان ، 2 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849171737 پر ربط کریں ۔۔