انتقال

حیدرآباد 16 ڈسمبر (راست) الحاج سید انوراللہ ولد جناب سید جعفر مرحوم کا حرکت قلب بند ہوجانے سے 14 ڈسمبر کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد جمعہ حضرت پیر و مرشد سید یعقوب میاں صاحب نے پڑھائی۔ تدفین حظیرہ حضرت بندگی میاں سید شاہ ابراہیم رحمۃ اللہ علیہ کاچیگوڑہ میں عمل میں آئی۔ زیارت اسی حظیرہ میں دوشنبہ 17 ڈسمبر صبح 8 بجے مقرر ہے۔ مرحوم، مشہور صحافی جناب شہریار عابدی مرحوم اور جناب اسد جعفری (مرحوم) کے چھوٹے بھائی اور جناب ضمیرالدین ریٹائرڈ ڈیویژنل انجینئر (بی ایس این ایل) کے برادر نسبتی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان سید علی نعمان، سید سلمان، سید رضوان اور سید عبدالرحمن شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9440740786 پر ربط کریں۔
l جناب محمد ثناء اللہ ولد جناب محمد جہانگیر ساکن دبیرپورہ کا بعمر 73 سال بروز اتوار 16 ڈسمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 17 ڈسمبر بعد نماز ظہر مسجد آصفیہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان متصل مسجد سید صاحب دبیرپورہ میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9347003024 پر ربط کریں۔
l محترمہ زہرہ بیگم زوجہ جناب سید ظہیرالدین مرحوم کا انتقال 14 ڈسمبر کو ہوگیا۔ نماز جنازہ قبرستان دائرہ حضرت میر محمد مومن رحمۃ اللہ علیہ سلطان شاہی میں ادا کی گئی۔ مجلس زیارت 16 ڈسمبر بروز یکشنبہ الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء مقرر ہے۔ مولانا سید اکبر حسین بیان کریں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7416234348 یا 6301144051 پر ربط کریں۔