حیدرآباد ۔ 15 ڈسمبر (راست) جناب شیخ محمد فیضی شاہ بیابانی ولد شیخ فقیر صاحب مرحوم (اول امام و خطیب مسجد موتی خان دبیرپورہ ماتا کی کھڑکی) کا بروز ہفتہ صبح 7 بجے حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 16 ڈسمبر اتوار کو بعد نماز ظہر مسجد موتی خان دبیرپورہ ماتا کی کھڑکی میں ادا کی جائے گی اور تدفین تکیہ پیر شاہ ناگاباؤلی دبیرپورہ بڑا قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9704645067 یا 9121798843 پر ربط کریں۔
00 محترمہ سالار جہاں بنت جناب محمد عبدالعلی غیور زوجہ جناب محمد اکرام اللہ خان کا 15 ڈسمبر کی صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد عصر مسجد حافظ ڈنکا میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان تکیہ مغل فقیر میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بعد نماز عصر مسجد حافظ ڈنکا میں 16 ڈسمبر کو مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9550677308 پر ربط کریں۔
00 جناب محمد عبدالکلیم ولد جناب محمد عبدالرزاق مرحوم کا 7 ڈسمبر بروز جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 8 ڈسمبر کو مسجد ٹین پوش احاطہ ریڈہلز میں ادا کی گئی اور تدفین عالمگیر مسجد کے احاطہ میں واقع قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9052656514 پر ربط کریں۔