حیدرآباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : سبزی منڈی ستیہ نارائن نگر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی حاجی صاحبہ محترمہ نفیسہ بیگم دختر مرزا سرور بیگ عمر 52 سال کا آج صبح مکہ مکرمہ کے ال نور ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ ان کو حج کی تکمیل کے فوری بعد طبیعت بگڑ جانے پر دواخانہ میں شریک کروایا گیا ۔ جہاں وہ کوما میں چلی گئی تھیں ۔ صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی جناب محمد مسیح اللہ خاں ، اسپیشل آفیسر پروفیسر ایس اے شکور نے ان کے انتقال پر ارکان خاندان سے اظہار تعزیت کیا ۔ ان کو صبر و جمیل کی تلقین کی اور مرحومہ کی مغفرت اور جنت فردوس میں بلند درجات کی دعا کی ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ محترمہ نفیسہ بیگم اپنے بھائی جناب انور بیگ کے ہمراہ 4 اگست کو عزم حج پر روانہ ہوئی تھیں ۔ حج کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ کوما میں چلی گئی تھیں ۔۔
حیدرآباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( راست ) : الحاج محمد آغا حسن ریٹائرڈ ہیڈ پوسٹ ماسٹر ساکن باغ جہاں آراء ولد حکیم محمد شفیع حسن مرحوم کا 13 دسمبر کو ملبورن آسٹریلیا میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ تدفین 14 دسمبر کو وہیں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم اتوار 16 دسمبر کو جامع مسجد باغ جہاں آراء میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9121593951 ۔ 9491123940 پر ربط کریں ۔۔