حیدرآباد ۔ 10 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب محمد عبدالکلیم ولد جناب محمد عبدالرزاق کا انتقال 7 دسمبر بروز جمعہ بعد نماز جمعہ حیدرآباد میں ہوگیا ۔ 42 سال اپنی زندگی کا کافی وقت سعودی عرب جدہ میں گذارے ہیں ۔ وہ 10 دن قبل وہ ایگزٹ پر ہندوستان واپس آئے تھے ۔ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔ نماز جنازہ مسجد عالمگیر مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین عالمگیر مسجد کے احاطے میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ ( انٹرنیشنل اسکول جدہ ) کے علاوہ دو لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9951825470 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ حضرت فقیر سید علی محمود اسحاقی ولد حضرت سید نصرت بن محمود اسحاقی مرحوم کا بعمر 74 سال آج 4 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 11 بجے شب مسجد حضرت مرتضیٰ صاحب ؒ کھلہ چنچل گوڑہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین حظیرہ بندگی میاں شاہ ابراہیم ؒ کاچی گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک فرزند و دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9010726900 ۔ 8074441846 پر ربط کریں ۔۔