انتقال

حیدرآباد ۔ 28 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب میر ممتاز علی ولد جناب میر اکبر علی موظف سرکل انسپکٹر آر پی ایف ساکن ٹولی چوکی سالار جنگ کالونی کا بعمر 74 سال 28 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعہ 30 نومبر کو بعد نماز جمعہ درگاہ یوسفینؒ نامپلی میں ادا کی جائے گی ۔ اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9573503232 ۔ 8801245415 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب اشفاق حسین زوار ابن مرحوم غلام حسین زوار مرحوم کا 27 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 28 نومبر کو الاوہ سرطوق مبارک مولوی سید آغا ابراہیم الموسوی نے پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومین میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 29 نومبر کو 4 ساعت عصر بمکان عابد حسین زوار المعروف عابد ڈالر کونچہ داراب جنگ یاقوت پورہ مقرر ہے ۔ مولوی سید آغا ابراہیم جزائری الموسوی بیان کریں گے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9866709112/ 9347849689 پر ربط کریں ۔

٭٭ زوجہ جناب ایم اے حئی محترمہ زینت النساء نصر ماڈل ہائی اسکول سنتوش نگر واٹر ٹینک کا بروز چہارشنبہ 28 نومبر کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مدینہ مسجد بانو نگر بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان سلیم نگر میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 30 نومبر کو بعد نماز عصر مدینہ مسجد سنتوش نگر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 8686755350/ 9640847897 پر ربط کریں ۔

٭٭ آغا سید اسد اللہ کی والدہ محترمہ زہرا بیگم اہلیہ آغا سید عقیل مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا سید لقمان حسین موسوی نے الاوہ سرطوق مبارک میں پڑھائی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن ؒ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں چھ دختران ایک فرزند شامل ہیں ۔ مجلس زیارت 30 نومبر کو 4 ساعت عصر عبادت خانہ حسینی دارالشفاء میں مقرر ہے ۔ مولانا سید لقمان حسین موسوی خطاب کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9391144469 پر ربط کریں ۔۔