انتقال

حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( راست ) : جناب محمد حسن علی ولد جناب محمد ہاشم علی کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 2 نومبر کو بعد نماز ظہر مسجد موسیٰ میاں چنچل گوڑہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین دائرہ روشن محمد میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9951231845 ۔ 7287881536 پر ربط کریں ۔۔

امریکہ میں انتقال
حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( راست ) : جناب خواجہ فضل احمد شرفی میکانیکل انجینئر ولد جناب خواجہ حمید احمد مرحوم اسسٹنٹ سکریٹری ہوم ہیلت و پنچایت راج کا انتقال کیلی فورنیا san jose امریکہ میں بروز چہارشنبہ رات 12 بجے ( انڈیا ) ہوگیا ۔ تدفین وہیں بروز جمعرات یکم نومبر کو ادا کی گئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 2 نومبر بعد نماز عصر کو صراط الحمید اے سی گارڈس میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 23316422 ۔ 9246195066 پر ربط کریں ۔ مرحوم ، قاریہ امۃ الغفور صادقہ کے بڑے بھائی ہوتے ہیں ۔۔

٭٭ صالح بن سالم السعدی مرحوم کی اہلیہ ساکن بالاپور روڈ‘ چندرائن گٹہ‘ بارکس کا بروز جمعرات یکم ؍ نومبر 2018 ء کو انتقال ہو گیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ 2؍ نومبرکو جامع مسجد بارکس میں ادا کی جائے گی اور تدفین بارکس قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون: 9885835343, 9948205215۔ پر ربط کریں ۔

فاتحہ سیوم
حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : حکیم ڈاکٹر سید غوث الدین سابق مشیر یونانی حکومت اے پی کے سانحہ ارتحال پر ان کی فاتحہ سیوم 2 نومبر بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد محمدیہ پیراماونٹ کالونی ٹولی چوکی میں مقرر ہے ۔۔