انتقال

حیدرآباد ۔12 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب سید خواجہ بشیر الدین ولد جناب سید خواجہ معین الدین موظف ملازم سعودی ایر لائنس ساکن آغا پورہ چار قندیل کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد محمدیہ آغا پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان عقب فیل خانہ مسجد گوشہ محل میں عمل میں آئی ۔ زیارت بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد توپ خانہ گوشہ محل میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9951471912 ۔ 9491529768 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ مراد خاتون زوجہ جناب سروے علی خاں مرحوم کا بعمر 111 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد منوریہ چنچل گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ مشیر آباد میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 13 اکٹوبر صبح میں ہوگی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8106843380 ۔ 9989374936 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد مولانا ولد محمد فقیر صاحب مرحوم کا آج بروز جمعہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد نور مادنا پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان عیدگاہ قدیم مادنا پیٹ میں انجام پائی ۔ تفصیلات 9177725938 پر حاصل کی جاسکتی ہیں ۔۔
٭ جناب محمد اسلم موظف ڈپٹی ایکزیکیٹو انجینئر پنچایت راج ولد جناب محمد اعظم مرحوم ساکن جلال کوچہ ، حسینی علم کا کیئر ہاسپٹل نامپلی میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 13 اکٹوبر بروز ہفتہ بعد نماز ظہر مسجد وزیر علی فتح دروازہ میں ادا کی جائے گی۔( نماز ٹھیک 1:15 کو ہوگی ) برادران میں جناب محمد آدم ملک مرحوم ، محمد اکرم اور محمد ارقم شامل ہیں۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9182842959 اور9959777615 پر ربط کریں۔