حیدرآباد۔/26 ستمبر، ( راست ) یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ شہر کے معروف عالم دین حضرت مولانا حافظ و قاری سید محمد علی حسینی صاحب سابق پرنسپال اے کے ایم کالج کاچی گوڑہ کا طویل علالت کے بعد آج بعد نماز عشاء موصوف کی قیامگاہ نزد مسجد معراج کرما گوڑہ میں انتقال ہوگیا۔ نمازجنازہ کل بتاریخ 27 ستمبر مطابق 16 محرم الحرام کو بعد نماز ظہر ( جماعت 1:15 بجے ) مسجد حضرت اُجالے شاہ صاحب ؒ سعید آباد میں ادا کی جائے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے حضرت کے داماد سید حبیب قادری سے 914024571284 +یا 917995486118 + پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔
حیدرآباد ۔ 26ستمبر ( راست) جناب محمد اشفاق احمد ولد جناب محمد اقبال احمدمرحوم موظف ڈپٹی کلکٹر ورنگل ضلع کا 24ستمبر 2018ء کو قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ مرحوم کی عمر 67سال تھی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2لڑکے اور 2لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9985952337 پر ربط کریں ۔
٭٭ حیدرآباد کے مشہور فٹبال کھلاڑی و سابق کوچ جناب محمد فائق رسول ولد جناب محمد فضل رسول مرحوم موظف بی ایس این ایل ڈپارٹمنٹ و کوچ حیدرآباد حیدرآباد اسپورٹنگ کلب کا 74 سال کی عمر میں 25ستمبر کو بعد مغرب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 26ستمبر بروز چہارشنبہ بعد نماز ظہر مسجد زبیدہ آصف نگر میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان اے بیاٹری لائن ‘ شانتی نگر میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 28ستمبر بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد زبیدہ آصف نگر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9618217599 پر ربط کریں ۔
٭٭ الحاج محمد وحید الدین ولد جناب شہاب الدین مرحوم کا 26ستمبر کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 27ستمبرکو بعد نماز ظہر مسجد عرفات ایس آر ٹی کالونی یاقوت پورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین امام باڑہ قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7013942462 ‘ 9849338943 پر ربط کریں ۔