انتقال

حیدرآباد ۔ 8 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب محمد قاسم رضا ولد جناب محمد کاظم رضا کا بروز جمعہ طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ جناب محمد قاسم رضا ایر انڈیا سے وظیفہ یاب تھے ۔ نماز جنازہ مسجد عالمگیری ، شانتی نگر میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور دو دختران شامل ہیں ۔ زیارت بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد عالمگیری میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9752591770 ۔ 9848899054 پر ربط کریں ۔۔