مولانا پیر نقشبندی کے بہنوائی جناب سراج کا امریکہ میں انتقال
حیدرآباد ۔ 29 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : مولانا پیر سید شبیر نقشبندی افتخاری ( وارث سرکار وطن ؒ چشتی چمن ) کے حقیقی چھوٹے بہنوائی جناب سراج محی الدین کا کل صبح امریکہ کے شہر ڈیلاس میں قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر ادا کی گئی اور اسلامی مرکز کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ حیدرآباد میں آج بعد نماز ظہر اتحاد بھون بنجارہ ہلز میں مجلس ختم قرآن پاک کا اہتمام کیا گیا اور اجتماعی دعائے مغفرت کی گئی ۔ مرحوم سراج محی الدین جو حضرت پیر چشتی سید ولی اللہ حسینی شاہ قبلہؒ جانشین حضرت وطنؒ کے داماد تھے نہایت خدا ترس شخصیت تھے آپ خاموشی کے ساتھ مختلف غریب و یتیم بچوں کی کفالت کرتے تھے ۔ مرحوم کے فرزند جناب صادق محی الدین فہد سے امریکہ میں مقیم سلسلہ افتخاریہ کے عقیدت مندوں نے اظہار تعزیت کیا ۔ اسی اثنا سعودی عرب میں مقیم مولانا سید احمد کبیر رفاعی نے مدینہ طیبہ اور ٹورنٹو ( کینڈا ) میں مقیم مولانا پیر سید سہروردی حسینی نے مجالس ایصال ثواب منعقد کیں ۔۔
٭٭ جناب محمد اکبر ولد جناب محمد محمود مرحوم ساکن نہرو نگر عیدی بازار کا بعمر 48 سال 28 اگست کو قلب پر حملہ کی وجہ اچانک انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں اہلیہ ، دو فرزندان اور تین دختران شامل ہیں ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد الہیہ ، نہرو نگر میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان متصل مسجد سالار الملک مادنا پیٹ عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9391135747 پر ربط کریں ۔۔