انتقال

حیدرآباد ۔ 23 ۔ اگست : ( راست ) : حضرت سید گلزار علی شاہ قادری معشوقی چشتی کی اہلیہ محترمہ پیرانی ماں کا 21 اگست کو بعد عصر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد و درگاہ حضرت سید امین قادری میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان درگاہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9392411691 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ ریحانہ غوث النساء موظف آصفیہ ہائی اسکول کا انتقال ہوگیا ۔ جناب محمد قادر مرحوم کی دختر اور محمد سعید الدین کی زوجہ تھیں ۔ نماز جنازہ مسجد عبداللہ حسین خاں چپل بازار میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین احاطہ گجراتی شاہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک دختر شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 24 اگست بعد نماز عصر مسجد عبداللہ حسین خاں ( ہری مسجد ) چپل بازار میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9949947866 ۔ 9014620367 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ قمر سلطانہ اہلیہ محمد عبدالشکور قادری مرحوم موظف سی ٹی او کا بروز جمعرات 23 اگست کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عصر مسجد اجالے شاہ صاحب ؒ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 24 اگست بعد نماز عصر مسجد اجالے شاہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں چار فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9246543523 ۔ 9700006780 پر ربط کریں ۔۔