انتقال

حیدرآباد 12 اگسٹ (راست) سینئر سب ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب عرفان بن محسن جابری کی والدہ محترمہ زوجہ جناب محسن بن عون جابری کا بعمر 68 سال آج رات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 13 اگسٹ م یکم ذی الحجہ کو بعد نماز ظہر مسجد معراج کرما گوڑہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین سلطان دائرہ کرما گوڑہ میں عمل میں آئے گی۔ مرحومہ ، جناب منان جابری کمپیوٹر آپریٹر روزنامہ سیاست کی والدہ تھیں۔پسماندگان میں چار فرزندان اور تین دختران شامل ہیں ۔