انتقال

کاغذ نگر ۔ 11 ۔ اگست : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : محمد خواجہ محی الدین ملازم گورنمنٹ ٹیچر ولد محمد خواجہ معین الدین مرحوم کا 10 اگست کو کاغذ نگر میں صبح کے وقت انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عشاء ہنمکنڈہ ورنگل عیدگاہ مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین عیدگاہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ اور دو لڑکے اور ایک لڑکی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8520007246 سے حاصل کرسکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ مرحوم محمد خواجہ محی الدین کے ایک اور بھائی کا تقریبا ایک مہینہ پہلے ہی انتقال ہوگیا تھا ۔ اندرون ایک مہینہ دو بھائیوں کے انتقال پر ارکان خاندان پر غم کے پہاڑ ٹوٹ گئے ، قارئین سے مرحومین کے لیے دعاء مغفرت اور ورثاء کے لیے صبر جمیل عطا ہونے کی دعا کرنے کی خواہش کی جاتی ہے ۔ مرحوم ، محمد خواجہ صدر الدین (روزنامہ سیاست ) کے حقیقی بھائی تھے ۔۔

٭٭ محترمہ سیدہ فاطمہ بانو عرف زہرہ بانو زوجہ حضرت سید محمد اسد میاں اکیلوی مرحوم کا طویل علالت کے بعد آج رات انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ حضرت سید عالم ؒ کی دختر اور حضرت سید دلاور مخصوصی کی ہمشیرہ تھیں ۔ نماز جنازہ 12 اگست اتوار کو سہ پہر 3 بجے مسجد ایکمینار اکیلوی چنچل گوڑہ میں حضرت سید عزیز محمد اکیلوی رضی میاں کی امامت میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین دائرہ حضرت سیدنا شاہ نصرت ؒ لال گڑھی میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور چار دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9000943544 ۔ 7730913901 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ سیدہ ظفر نقوی زوجہ جناب سید محمد طحہ نقوی ( ساکن سکھ ولیج سکندرآباد ) کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا سید اکبر حسین رضوی نے پڑھائی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت اتوار کو 4-30 بجے شام زیدی منزل میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9885349455 ۔ 9811199777 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ کنیز زہرا بنت محمد عبدالعلی مرحوم ، اہلیہ میر ضامن علی رضوی ( مرثیہ خوان ) کا 11 اگست کو انتقال ہوگیا ۔ میت اتوار کو 11 بجے دن جناب رضا علی کے مکان واقع پنجتن کالونی روبرو بارگاہ معصومین سے اٹھائی جائے گی ۔ تفصیلات کے لیے 7702822707 ۔ 9885364648 پر ربط کریں ۔۔