حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست : ( راست ) : جناب محمد چاند ولد جناب محمد شرف الدین مرحوم کا انتقال بروز منگل ہوگیا ۔ نماز جنازہ ملے پلی مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین شانتی نگر اے بیاٹری لائن میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 9 اگست بعد نماز عصر جامع مسجد ملے پلی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849014547 ۔ 9866858851 ۔ 9985716211 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ عائشہ بی زوجہ جناب محمد شبیر مرحوم کا بروز منگل 7 اگست کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد رحمن قاسم جل پلی گیٹ پہاڑی شریف بعد نماز عصر ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 9 اگست مسجد رحمن قاسم بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ پسماندگان میں 3 فرزند اور 2 دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848190348 ۔ 9032556280 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد حنیف موظف سینئر ریڈر گورنمنٹ پرنٹنگ پریس چنچل گوڑہ ساکن شیخ فیض کمان یاقوت پورہ ولد جناب محمد اسماعیل مرحوم کا طویل علالت کے بعد بعمر 90 سال‘ 8 اگست کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 9 اگست کو بعد نماز فجر مسجد حاجی لعل محمد صاحب متصل کمان شیخ فیض یاقوت پورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین پٹلور (ضلع وقارآباد) میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان محمد مظہر اقبال اور محمد اطہر نہال شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون 9703905462 پر ربط کریں۔
٭٭جناب احسن مرزا ولد جناب وہاج مرزا کا 7 اگست کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین قبرستان ابیا چادرگھاٹ میں عمل میں آئی ۔زیارت 9 اگست کو مسجد عالیہ گن فاونڈری میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849065511 پر ربط کریں۔