حیدرآباد ۔ 7 ۔ اگست : ( راست ) : جناب ابوالخیر گوگی ولد مرحوم محمد عبدالقیوم گوگی کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 7 اگست بعد نماز عصر مسجد حکیم میر وزیر علی میں ادا کی گئی اور تدفین ممدو میاں قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 9 اگست بعد نماز عصر مسجد عابدہ لطیف ، چٹکنی پورہ ، دودھ باولی میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں 6 فرزند ، 5 دختر اور بیوہ شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7287872206 ۔ 9393157845 پر ربط کریں ۔۔