انتقال

حیدرآباد ۔ یکم ؍ اگست (راست) مولانا سید شاہ عبدالحلیم مغربی سرمست قادری چشتی شطاری فرزند جناب سید عبدالحمید مغربی مرحوم مؤظف سکریٹری عثمانیہ ہاسپٹل خطیب مسجد چھلہ ناصرجنگ کا بعمر 79 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ یکم ؍ اگست کو بعد نماز عصر مسجد چھلہ ناصر جنگ شہید مسلم جنگ پل میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ حضرت احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 3 اگست کو بعد عصر مذکورہ مسجد میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8179518018 پر ربط کریں۔