انتقال

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب محمد مختار علی خاں موظف اسسٹنٹ کمشنر بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن ولد جناب محمد احمد علی خاں مرحوم کا 25 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعرات 26 جولائی کو بعد نماز ظہر جامع مسجد سالار جنگ کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان بود علی شاہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان اور 4 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8499992077 ۔ 9849100426 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب غضنفر علی خاں ابن میر محمد خاں ساکن نور خاں بازار کا 26 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین 27 جولائی کو دائرے حضرت میر مومن ، سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ 28 جولائی کو 10-30 بجے دن عبادت خانہ حسینی دارالشفاء میں مجلس زیارت مقرر ہے ۔ مزید معلومات کیلئے 8790798086 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج محمد شاہنواز المعروف شاہین ولد الحاج محمد قمر الدین مرحوم کا 27 جولائی کو بعد نماز جمعہ انتقال ہوگیا ۔ 28 جولائی کو نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد افضل گنج میں اداکی جائے گی اور تدفین مسجد کریم اللہ شاہ کے قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم مسجد آصفیہ روبرو درشہوار دواخانہ پرانی حویلی میں بروز اتوار بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 8008010245 ۔ 8686259498 پر ربط کریں ۔۔