حیدرآباد ۔ /26 جولائی (راست) ڈاکٹر سردار شیر علی خاں شہباز ولد نواب واجد علی خاں صاحب مرحوم (سپرنٹنڈنٹ آف پولیس) کا بعمر 66 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ مکہ مسجد میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین شاہ راجو قتالؒ مصری گنج میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم کل بروز ہفتہ بعد نماز عصر مسجد شکار خانہ کوٹلہ عالیجاہ مقرر ہے ۔
جناب معین خان لائیٹ مشین ورکس افضل گنج ولد جناب فیروز خان مرحوم کا آج بعد عشا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل جمعہ کو بعد نماز جمعہ مکہ مسجد میں ادا کی جائیگی اور تدفین قبرستان حضرت اکبر شاہ حسینی علی آباد میں عمل میں آئیگی ۔ تفصیلات فون 9966076839 و 9838818307 پر معلوم کی جاسکتی ہیں