حیدرآباد 26 جولائی ( راست ) محترمہ محبوب النسا بیگم بنت الحاج سید غلام محی الدین زوجہ الحاج ڈاکٹر محمد حامد علی صدیقی سابق سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ نظامیہ جنرل ہاسپٹل چارمینار کا مختصر علالت کے بعد آج بعد نماز عصر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل 27 جولائی بعد نماز جمعہ مسجد عمر فاروق حیدرگوڑہ میںمقرر ہے ۔ تدفین قبرستان مسجد عباسیہ عثمان باغ ( صوفی صاحب کے قبرستان کے بازو ) کبوتر خانہ حسینی علم میں عمل میں آئیگی ۔ پسماندان میں دو لڑکیاں اور دو لڑکے محمد اشفاق علی صدیقی ( حال مقیم کنیڈا ) اور محمد آصف علی صدیقی شامل ہیں۔ مرحومہ جناب تقی الدین شجیع کی ممانی تھیں۔ مزید معلومات 9985408339 و 7799480755 پر حاصل کی جاسکتی ہے ۔