انتقال

حیدرآباد ۔ 18 ۔ جولائی : ( راست ) : محترمہ خدیجہ فاطمہ بنت جناب محمد نذیر احمد مرحوم جنرل منیجر اسٹیٹ بینک آف انڈیا زوجہ جناب سید وجاہت علی چشتی محبوبی کا 18 جولائی کو بعد نماز فجر انتقال ہوگیا ۔ وہ ڈاکٹر خورشید علی مرحوم سابق ڈینٹل سرجن عثمانیہ ہاسپٹل کی بہو تھیں ۔ پسماندگان میں دو صاحبزادے اور تین صاحبزادیاں شامل ہیں ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر 1-30 بجے دوپہر مسجد محمدیہ روبرو ٹی وی ٹاور ملک پیٹ میں ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ حضرت خواجہ محبوب مرزا چشتیؒ ، سرور نگر میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9014588786 ۔ 8801960034 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب سید عبدالقدیر ولد جناب سید امین مرحوم ساکن اکبر باغ کا آج مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد اکبری ، اکبر باغ میں ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ درگاہ اجالے شاہؒ سعید آباد میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اور دو لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8106262353 ۔ 7032876514 پر ربط کریں ۔۔