حیدرآباد /13 جولائی ( راست ) الحاج محمد نذیر احمد موظف اکاونٹنٹ آفیسر الکٹرکسٹی بورڈ آندھراپردیش حیدرآباد ولد محمد قاسم صاحب مرحوم کا آج بروز جمعہ 13 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد ماما رمضانی چھاونی نادے علی بیگ یاقوت پورہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین سلطان دائرہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بعد نماز عصر مسجد ماما رمضانی چھاونی نادے علی بیگ میں بروز اتوار مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر : 9390272683، 7416128054 پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب سید محمد علی ولد سید مظہر علی عمر 60 سال کا اچانک حرکت قلب بند ہونے کے باعث آج شام 6 بجے انتقال ہوگیا ۔ نمازجنازہ مسجد شکارخانہ عالیجاہ کوٹلہ میں بروز ہفتہ 14 جولائی بعد نماز ظہر مقرر ہے۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبرات 9346210530/ 9160670634 پر ربط کریں ۔