انتقال

حیدرآباد ۔ 3 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب الحاج سید عثمان صاحب فرزند سید علی صاحب مرحوم پروپرائٹر گولڈن کیمیکل ( بالا نگر ) ساکن قادر باغ کا بعمر 70 سال بروز جمعہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد ابراہیم قادر باغ میں ادا کی گئی اور تدفین لنگر حوض عیدگاہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9347572909 ۔ 9985257784 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج سید حبیب ولد سید علی وظیفہ یاب دفتر لینڈ اینڈ سروے ڈائرکٹر آف سٹلمنٹس کا آج صبح 10 بجے خانگی دواخانہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد حنظلہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین تکیہ ظہور شاہ سید علی چبوترہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 5 جولائی 4 بجے دن مسجد حنظلہ پھول باغ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9885775719 ۔ 7416387879 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔
٭٭ جناب سید نظیر ہاشمی ولد سید قاسم صاحب مرحوم ملازم پی اینڈ ٹی محکمہ ساکن مغل پورہ کا آج صبح 3 جولائی انتقال ہوگیا ہے ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر 4 جولائی کو مکہ مسجد میں اداکی جائے گی ۔ تدفین آبائی قبرستان دائرہ میر مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 5 جولائی بعد نماز عصر مسجد علاء الدین خاں مغل پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 8686193113 پر ربط کریں ۔۔