حیدرآباد۔ 28 جون (راست) محترمہ سیدہ شاہدہ بانو زوجہ جناب سید نور محمد خوندمیری بنت شکاری سید اللہ بخش محمودی کا آج انتقال ہوگیا۔ نمازِ جنازہ بعد مغرب حضرت سید محمود میاں اکیلویؒ، چنچل گوڑہ میں ادا کی گئی۔ تدفین، حظیرہ حضرت سید راج محمدؒ ، چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات 7659966683 یا 9133668109 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔
۰۰۰ جناب اشفاق محمد مرزا ولد جسٹس محمد مرزا کا 27 جون کو کینیڈا میں انتقال ہوگیا۔ نمازِ جنازہ اور تدفین کینیڈا ہی میں عمل میں آئی۔ مرحوم، جناب غلام احمد کے داماد تھے۔ تفصیلات ، مرحوم کے
برادرِ نسبتی جناب نثار احمد سے فون نمبر 9848022777 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جون : ( راست ) : جناب سید محمد حسین خاں زوار ابن سید باقر علی خاں زوار مرحوم ساکن ’ پری محل ‘ یاقوت پورہ کا 27 جون بروز چہارشنبہ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا سید اکبر حسین رضوی نے پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومن صاحب قبلہؒ ،سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مجلس زیارت 29 جون کو 4 ساعت عصر عبادت خانہ حسینی دارالشفاء مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885678075 ۔ 8179419258 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد شریف قریشی ولد جناب شیخ ننھے قریشی مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد ظہری بابا نگر بی میں اداکی جائے گی اور تدفین ظفر روڈ یاقوت پورہ قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885667589 ۔ 7981465001 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد یونس ولد جناب محمد برہان مرحوم ساکن وٹے پلی نیو اچی ریڈی نگر کا بروز جمعرات 28 جون کو دوپہر اچانک حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل بروز جمعہ بعد نماز ظہر مسجد سیف اللہ روبرو گنٹال بابا کی درگاہ میں ادا کی جائے گی ۔ اور تدفین متصل قبرستان گنٹال بابا کی درگاہ میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد سیف اللہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848202887 ۔ 7989232660 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب یوسف خاں ولد جناب عبدالستار خاں مرحوم سابق ملازم پراگاٹولس لمٹیڈ ساکن کواڑی گوڑہ سکندرآباد کا بعمر 82 سال بروز جمعرات 28 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد درگاہ حضرت سید احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں چار صاحبزادے اور چار صاحبزادیاں شامل ہیں ۔ زیارت فاتحہ 29 جون کو جامع مسجد درگاہ ہذا بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 868670615 ۔ 9550260892 پر پر ربط کریں ۔۔