انتقال

٭٭ جناب سید طلعت مہدی کے صاحبزادے جناب سید یوسف تہنیت مہدی کی میت بروز جمعہ رات 9 بجے ملبورن آسٹریلیا سے حیدرآباد پہنچے گی ۔ جن کا ایکسپریس وے کے ایک کار حادثہ میں 28 رمضان کو شام انتقال ہوگیا تھا ۔ نماز جنازہ بروز ہفتہ 23 جون کو صبح ساڑھے آٹھ بجے مسجد کالا ڈیرہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین حظیرہ بندگی میاں حضرت شاہ قاسم مجتہد گروہ مہدویہ مشیر آباد میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9052502136 ۔ 8885164093 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب سید معز حسین زوار المعروف عباس بھائی مرحوم ابن جناب سید فیض حسین مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق مبارک میں مولوی سید اکبر حسین رضوی نے پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 7 شوال 4 ساعت عصر امکاس ہاوز زیدی منزل میں مقرر ہے ۔ مولوی سید اکبر حسین رضوی بیان کریں گے ۔ تفصیلات کے لیے 9347224403 ۔ 9397977773 پر ربط کریں ۔۔

امریکہ میں انتقال
حیدرآباد ۔ 21 ۔ جون : ( راست ) : جناب سید رضی الدین احمد ( دستگیر پاشاہ ) ولد جناب سید محی الدین احمد مرحوم تحصیلدار کا بروز چہارشنبہ شب 20 جون امریکہ کیلی فورنیا میں انتقال ہوگیا ۔ تدفین وہیں پر عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 22 جون بعد نماز عصر مسجد حضرت سید عباد اللہ شاہ قادری چنچل گوڑہ مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9701679482 پر ربط کریں ۔۔