انتقال

حیدرآباد ۔ 15 ۔ جون : ( راست ) : جناب عمر بن احمد بلعلہ ولد جناب احمد بن سالمین بلعلہ مرحوم وظیفہ یاب محکمہ پولیس کا بروز جمعرات 14 جون عثمانیہ دواخانہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد شمس اولیاء ، چنتل میٹ میں عمل میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ میر مومن صاحب قبلہؒ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز یکشنبہ 17 جون کو مسجد شمس اولیاء میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849327590 ۔ 8686944231 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج غلام ربانی ہاشمی ولد جناب غلام صمدانی ہاشمی مرحوم کا 15 جون کو 5-30 بجے دن بروز جمعہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد ابوالحسنات پھول باغ جہاں نما میں ادا کی گئی اور تدفین جمال بی کاتکیہ دودھ باولی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم اتوار 17 جون کو بعد نماز عصر مسجد امیر حمزہ ماڈل ٹاون کالونی پھول باغ جہاں نما میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8019165191 ۔ 9666989161 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب انور سلیم کرمانی عرف ربانی پہلوان ولد جناب سید نسیم اللہ کرمانی ساکن حبیب نگر ملے پلی کا 13 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد ٹیک نامپلی میں ادا کی گئی اور تدفین گول قبرستان چادر گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ زیارت 17 جون کو بعد عصر مسجد ٹیک نامپلی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700060840 ۔ 8978408815 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد۔/15جون ، ( راست ) جناب الحاج سید شاہ قطب الدین ساکن زیبا باغ آصف نگر ریٹائرڈ سعودی ایر لائن ولد جناب سید شاہ علاء الدین صابر مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 16جون کو ادا کی جائیگی۔ تدفین احاطہ درگاہ حضرات یوسفینؒ نامپلی میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان سید شاہ معین الدین، سید شاہ عماد الدین اور 2 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9885840747 یا 9581856386 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔