انتقال

حیدرآباد 24 مئی ( راست ) محلہ بھولا نگر فرسٹ لانسرز کی بزرگ شخصیت پیر طریقت حضرت سید حیدر شاہ قادری ابن حضرت سید محی الدین شاہ قادری کا مختصر سی علالت کے بعد 8 رمضان 24 مئی کو بعمر 95 سال انتقال ہوگیا ۔ وہ موظف فورمین محکمہ برقی تھے ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد قادریہ احمد نگر فرسٹ لانسرز میں حضرت مولانا قادری محمد مبشر احمد رضوی نے پڑھائی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت سید احمد بادپا میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 25 مئی جمعہ کو بعد نماز عصر جامع مسجد قادریہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات فون نمبر 9393445286 اور 9393081448 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔