انتقال

حیدرآباد ۔ 21 ۔ مئی : ( راست ) : جناب محمد انیس الدین ( فرحت ) ولد جناب محمد عارف الدین مرحوم خانگی اکاونٹنٹ ساکن ملے پلی مارکٹ کا بعمر 57 سال قلب پر حملہ کے باعث 21 مئی بروز پیر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 22 مئی کو بعد نماز ظہر مسجد ٹیک متصل الحمدﷲ ہوٹل آغا پورہ میں ادا کی جائے گی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9948570852 ۔ 8019751053 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مئی : ( راست ) : جناب سید ضیا الرحمن ولد جناب سید فدا حسین ساکن اکبر باغ کا 21 مئی بروز پیر کی اولین ساعتوں میں بعمر 74 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد پلٹن ملک پیٹ میں 22 مئی بروز منگل بعد نماز فجر ادا کی جائے گی ۔ تدفین قبرستان درگاہ حضرت اجالے شاہ ؒ سعید آباد میں عمل میں آئے گی ۔ جناب سید ضیا الرحمن کے انتقال کی اطلاع کے ساتھ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست ، جناب ڈاکٹر شاہد علی خاں ، جناب سید عبدالوہاب قادری نے مرحوم کے مکان واقع اکبر باغ پہنچ کر پسماندگان کو پرسہ دیا ۔ پسماندگان میں 2 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 9885392000 پر ربط کریں۔۔